عثمان ڈار سے یو اے ای سفیر کی ملاقات ، پاکستانی نوجوانوں کا وفد متحدہ عرب امارات بھیجنے پر اتفاق

0 36

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کو عالمی سطح پر زبردست پذیرائی ملنے لگی ،یو اے ای حکومت نے پاکستان کو پروگرام میں تعاون کی بڑی پیشکش کردی ۔ جمعرات کو یو اے ای سفیر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کی جس میں پاکستانی نوجوانوں کے لئے 200 ملین ڈالرز کی رقم دینے کا اعلان کیا ۔رقم کا وعدہ ابو ظہبی کے کراون پرنس محمد بن زید النہیان کی جانب سے حالیہ دورہ کے دوران کیا گیا تھا۔ یو اے ای سفیر نے کہاکہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ اور صلاحیت دیکھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سے مل کر نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کے لئے کردار ادا کریں گے۔ سفیر نے کہاکہ پاکستانی نوجوانوں کے لئے عملی اقدامات کا آغاز جلد کیا جا رہا ہے۔ یو اے ای نے پاکستان کے ساتھ یوتھ ایکسچینج پروگرم شروع کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے پاکستانی نوجوانوں کا وفد متحدہ عرب امارات بھیجنے پر اتفاق کیا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی نوجوانوان کو انٹرپنورشپ سمیت آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مہارت سکھائی جائیگی،متحدہ عرب امارات نے پاکستانی نوجوانوں کو دبئی ایکسپو 2020 میں بھی شراکت دار بنانے کی پیشکش کی ، فیصلہ کیاگیاکہ دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی نوجوانوں کو خصوصی پویلین دئیے جائیں گے۔ سفیر نے کہاکہ حکومت پاکستان نوجوانوں کے لئے عملی اقدامات کر رہی،مستقبل میں ہنر مند نوجوانواں کو شاندار مواقع فراہم کریں گے۔عثمان ڈار نے پروگرام میں تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے ویڑن کے مطابق نوجوان طبقے کو اوپر اٹھانا ہے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں پر خطیر سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ نوجوان آنے والے سالوں میں ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی بنیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.