نورالیگ‘ میدان سے بھاگ چکی ہے ’ترچھی ٹوپی، ذائقے دو‘ نومبر سے ملک سے فرار ہیں،فردوس عاشق عوان

0 28

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ’نورالیگ‘ میدان سے بھاگ چکی ہے، ’ترچھی ٹوپی، ذائقے دو‘ نومبر سے ملک سے فرار ہیں،کیمروں کے سامنے، اجلاسوں، ہوٹلوں میں لندن کی سڑکوں پر وہ بھلے چنگے اور روزانہ نیا ہیٹ پہن کر تقریریں کرتے ہیں لیکن عدالتوں کے سامنے اور کاغذات میں بیمار ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ’نورالیگ‘ میدان سے بھاگ چکی ہے، ’ترچھی ٹوپی، ذائقے دو‘ نومبر سے ملک سے فرار ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کیمروں کے سامنے، اجلاسوں، ہوٹلوں میں لندن کی سڑکوں پر وہ بھلے چنگے اور روزانہ نیا ہیٹ پہن کر تقریریں کرتے ہیں لیکن عدالتوں کے سامنے اور کاغذات میں بیمار ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن قوم کی خدمت کے لئے دستیاب نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایسے بیمار قوم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے،قوم کو لوٹ کر بھی مظلوم ہونے کی دہائی دینے والے حساب سے نہیں بچ سکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.