ہائی کورٹ کا فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے درخواست پر فریقین کو نوٹس ، آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا

0 27

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے دہری شہریت چھپانے پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔ دور ان سماعت درخواست گزار کی جانب سے وکیل جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے ۔ وکیل جہانگیر جدون نے کہاکہ وفاقی وزیر نے کاغذات نامزدگی میں اپنی شہریت چھپائی،دوہزار اٹھارہ الیکشن میں فیصل واڈا کا الیکشن کمیشن میں جمع کروایا گیا بیان حلفی درست نہیں ہے ۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت دوہفتوں کے لیے ملتوی ککر دی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.