ڈیرہ اللہ یار میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس نے اندرون سندھ چرس کی اسمگلنگ ناکام بنادی،پچاس کلو گرام چرس برآمد ،اسمگلر گرفتار

0 28

ڈیرہ اللہ یار( این این آئی ) ڈیرہ اللہ یار میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس نے اندرون سندھ چرس کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ڈاٹسن کے خفیہ خانوں سے پچاس کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے جیکب آباد کے رہائشی اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے ایکسائز اینڈ نارکوٹکس جعفرآباد کی رواں ہفتے میں یہ دوسری کارروائی ہے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جعفرآباد کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نارکوٹکس انچارج انسپکٹر جاوید بلوچ انسپکٹر سیف اللہ سیال نے بتایا ہے کہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کو خفیہ اطلاع ملی کہ کوئٹہ سے براستہ ڈیرہ اللہ یار ایک ڈاٹسن نمبر پی اے اے 173میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس اندرون سندھ اسمگل کی جارہی جس کے باعث ایکسائز اینڈ نارکوٹکس نے ڈیرہ اللہ یار کے زیروپوائنٹ کے مقام پر ناکہ بندی کی کوئٹہ سے اندرون سندھ جانے والی ڈاٹسن کو روک کر تلاشی لی تو ڈاٹسن کے خفیہ خانوں سے پچاس کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی چرس برآمد ہونے کے بعد ڈاٹسن کو تحویل میں لیکر ڈاٹسن ڈرائیور خمیسہ ولد گل بیگ کھوسہ جو کہ جیکب آباد کے نواحی گاؤں سردار محمد مقیم کھوسہ کا رہائشی ہے کو گرفتار کر لیا ہے انہوں نے بتایا کہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس منشیات کے روک تھام کے لیے متحرک ہے رواں ہفتے کے دوران چرس برآمدگی کی یہ دوسری کارروائی ہے پہلی کارروائی میں 26 کلو گرام چرس برآمد کرکے ایک اسمگلر کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا برآمد چرس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.