اہم خبریںبین الاقوامی

ملک بھر میں گزشتہ سال 162 ہیلتھ سینٹرز تباہ ہوئے،افغان وزارت صحت

کابل(این این آئی)افغان وزارت صحت نے کہاہے کہ شورش زدہ ملک افغانستان میں گزشتہ برس 162 ہیلتھ سینٹرز مکمل طور پر تباہ یا بند ہوئے۔غیرلکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت صحت کے حکام نے ایک بیان میں کہاکہ ملک میں موجود تین ہزار سے زائد ہیلتھ سینٹرز میں سے 162 تباہ ہوئے، جس کی وجہ سے قریب دس لاکھ افراد کو طبی سہولیات فراہم نہ ہو سکیں۔ افغانستان میں ناقص طبی سہولیات کی وجہ سے شہریوں کو پاکستان، ایران اور بھارت جا کر علاج کرانا پڑتا ہے، جس پر لاکھوں امریکی ڈالرز خرچ ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button