اہم خبریںبین الاقوامی

پاکستان نے ہر قسم کا وار ہیڈ ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے ہر قسم کا وار ہیڈ ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق تربیتی لانچ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی فیلڈ ٹریننگ مشق کا حصہ تھا جس کا مقصد دن اور رات کے دوران آپریشنل تیاری کو مزید بہتر کرنا ہے۔اس تربیتی لانچ کا مشاہدہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج ، ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن ، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ، چیئرمین نیسکام ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران ، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک تنظیموں کے انجینئرز نے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے اسلحہ سسٹم کو سنبھالنے اور چلانے میں انتہائی اعلی معیار برقراررکھنے پر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاری کو سراہا۔ انہوں نے مضبوط اسٹریٹجک کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور اسٹریٹجک فورسز کی قابلیت پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور سروسز چیفس نے قوم کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button