اہم خبریںبلوچستانپاکستان

قاسم سوری کی بلوچستان میں متاثرین برفباری کی ہنگامی بنیادوں پر امداد کیلئے ایم ڈی بیت المال اور چیئرمین ہلال احمر سے ملاقاتیں

اسلام آباد(این این آئی)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بلوچستان میں شدید برفباری کیوجہ سے ہونے والے نقصانات اور عوام کو درپیش مشکلات کے مدنظر اپنا بین الاقوامی دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچے اور اگلے دو دن کے اندر بلوچستان کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے واپس وطن پہنچتے ہی منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال عون عباس بپی اور چیئرمین ہلال احمر (ریڈ کراس) ابرار الحق سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں میں بلوچستان میں برفباری سے متاثرہ علاقوں اور لوگوں میں خوراک بشمول آٹا، چینی، چاول وغیرہ، خیمے، کمبل، گرم کپڑے، گیس سلنڈر، مویشیوں کے لیے چارہ و دیگر اشیاء کی ہنگامی بنیادوں پر تقسیم پر بات چیت ہوئی۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے برفباری سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کے نقصانات پورے کرنے کے لیے مالی امداد کی فراہمی پر بھی زور دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button