اہم خبریںبین الاقوامی

بغداد میں پْرتشدد احتجاجی مظاہرے، دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک

بغداد(این این آئی)عراق کے دارالحکومت بغداد میں پْرتشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ۔بغداد میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے اور انھیں سڑکیں بند کرنے سے روکنے کے لیے اشک آور گیس کے گولے پھینکے ہیں اور براہ راست فائرنگ کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراق بھر میں مظاہرین نے حکومت کو اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے دی گئی ڈیڈلائن گزر جانے کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے اور ملک کی مرکزی شاہراہیں بند کردیں۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں مظاہرین کو بغداد میں مختلف شاہراہیں بند کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔عراقی خبررساں ایجنسی کے مطابق شاہراہ محمد القاسم کو بند کرنے کی کوشش کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ شاہراہ بغداد کو ملک کے جنوبی اور شمالی علاقوں سے ملاتی ہے۔دریں اثناء بغداد کی آپریشنز کمانڈ نے کہا کہ وہ سبکدوش وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی ہدایات پر پْرامن مظاہرین کے تحفظ اور التحریر چوک اور اس سے ملحقہ علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے پختہ طور پرکاربند ہے۔مظاہرین نے بغداد اور جنوبی شہر ناصریہ کے درمیان واقع مرکزی شاہراہ کو بند کردیا ہے اور وہاں خیمے نصب کردیے ہیں۔اس شاہراہ کی بندش سے الدیوانیہ اور دوسرے جنوبی صوبے بھی بغداد سے کٹ کررہ گئے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button