اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے جعلی بنک اکائونٹس کیس میں خواجہ انورمجید ، عبد الغنی مجید اور دیگر کیخلاف گنے کے کسانوں کیلئے سبسڈی میں خورد برد کا ریفرنس میں بیرون ملک جانے والے ملزمان کی تفصیلات متعلقہ ادارے سے طلب کرنیکا فیصلہ کرلیا ۔ پیر کو ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔ دور ان سماعت عبد الغنی مجید، داودی مورکاس ، راشد احمد سمیت دیگر ملزمان کو احستاب عدالت پیش کر دیا گیا ۔ جج احتساب عدالت نے کہاکہ باقی ملزمان کہاں ہے؟ کیا وہ مل نہیں رہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ خواجہ انور مجید جوڈیشل کسٹڈی میں کراچی ہے، کچھ ملزمان کا ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا کہ کس کس ملک میں ہے ۔ وکیل صفائی نے کہاکہ خواجہ انورمجید اتنے بیمار ہے کہ یہاں شفٹ نہیں کیا جا سکتا۔نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کہاکہ جیل اتھارٹی سے انورمجید کی میڈیکل رپورٹ منگوائی جائے۔احتساب عدالت نے بیرون ملک جانے والے ملزمان کی تفصیلات متعلقہ ادارے سے طلب کرنیکا فیصلہ کرلیا ۔ عدالتی حکم میں کہاگیاکہ جیل سپرٹنڈنٹ خواجہ انور مجید کی میڈیکل رپورٹس سے عدالت کو آگاہ کریں ۔ بعد ازاں احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 6فروری تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے عبد الغنی مجید، داودی مورکاس سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمارنڈ میں توسیع کر دی ۔
Related Articles
پاکستان کے ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے آج خود انتشار کا شکار ہیں، عوام انتشار نہیں خوشحالی چاہتے ہیں، آج مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کی اور ملکی مفاد میں فیصلے کئے، عطاءاللہ تارڑ
March 3, 2025
گرین لائن : بسیں کراچی پہنچتے ہی سست روی کا شکار اورنج لائن منصوبے کی قسمت بھی چمک اٹھی
September 22, 2021
Check Also
Close
-
عمرے کیلئے 16ہزارسعودی شہریوں کی رجسٹریشن مکملSeptember 29, 2020


