آرمی ایکٹ پرتمام سیاسی قوتوں کا اتحاد جمہوری روایات کا آئینہ دار ہے، فردوس عاشق
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ پرتمام سیاسی قوتوں کا اتحاد جمہوری روایات کا آئینہ دارہے۔وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہاکہ آرمی ایکٹ پرملک کی تمام سیاسی قوتوں کا اتحاد اورمثبت کرداراعلیٰ پارلیمانی جمہوری روایات کا آئینہ دارہے۔ سیاسی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ پاکستان دشمن قوتوں کیلئے واضح پیغام ہے،امید ہے اس مفاہمت کی فضا کی جھلک سینٹ میں نظر آئے گی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستانی قوم اہم معاملات اور قومی مفاد کے تحفظ کیلئے متحد ہے، خطے کی صورتحال اورپاکستان کے مفاد میں ہمیں ہم آہنگی اور یکجہتی کی فضا کو مزید آگے بڑھانا ہے اور امید ہے اس مفاہمت کی فضا کی جھلک سینٹ میں نظر آئے گی۔