ایرانی حملے کے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

0 30

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پر کیے گئے حملوں کے نقصانات کا جائزہ لے ہیں۔ امریکا کے پاس دنیا کی طاقت اور ناقابل شکست فوج ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر پوسٹ کردہ ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عراق میں واقع دو فوجی اڈوں پر ایران سے میزائل داغے گئے ہیں۔ ان اڈوں پر امریکی فوج بھی تعینات ہے۔ ہلاکتوں اور نقصانات کا اندازہ اب ہو رہا ہے۔ ہمارے پاس دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے جسے شکست نہیں دے جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک سب ٹھیک ہے۔وائٹ ہاؤس کے ذرائع نے بتایا صدر ٹرمپ عین الاسد اور اربیل میں قائم فوجی اڈوں میں تعینات امریکی فوج پر حملوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.