ژوب میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ غریب عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

0 45

ژوب(این این آئی)ژوب میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ غریب عوام گھروں میں محصور جبکہ ضلعی افسران اورامیر طبقات نے برف باری سے خوب سیلفیاں اور مزے اٹھائیں حالیہ بارش اور برف باری سے پاک افغان بارڈر قمردین کاریز کے علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد بارش برف باری سے متاثرہ لوگوں کی امداد رسی اور غریب لوگوں میں مفت راشن گرم کپڑے کی تقسیم اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور امدادی کاروائیوں میں صرف ژوب ایف سی نے حصہ لیا جبکہ ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش کی نیند سورہی ہے جو قابل افسوس کا مقام اور حکومت کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے ژوب کے عوامی سماجی حلقوں نے حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے ے کہا ہے کہ ژوب میں حالیہ بارش اور برف باری سے کچی مکانات کو کافی نقصان برف باری کی وزن بھاری ہونے سے چھتیں بیٹھ گئے دیواروں میں دراڑے پڑ گئے بارش اور برف باری میں غریب نادار لوگ اپنے گھروں میں محصور جبکہ ضلعی افسران اور امیر طبقات نے موسم اور برف باری کو خوب انجوائے کیا غریب اور نادار لوگوں کی امداد رسی اور امدادی کاروائیوں میں حصہ صرف ژوب ایف سی نے لیا محکمہ پی ڈی ایم اے کی سست روہی اور ضلعی حکومت کی عدم توجہی کے باعث غریب عوام مسائل سے دوچار انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف جسٹس بلوچستان اورکور کمانڈر اور آئی جی ایف سی بلوچستان سے اپیل کی کہ ژوب میں حالیہ بارش اور برف باری سے متاثرہ لوگوں کی مدد کریں اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت کا فوری نوٹس لیںژوب کے عوامی حلقوں نے سردی کے شکار لوگوں کی مدد برف باری سے متاٹرہ لوگوں کی مدد پرژوب ایف سی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.