کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر موٹرسائیکل بم حملے میں 2افراد شہید ،17افرادزخمی ہوگئے

0 31

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر موٹرسائیکل بم حملے میں 2افراد شہید جبکہ سیکورٹی اہلکاروں سمیت17افرادزخمی ہوگئے دھماکے سے متعددد گاڑیاں ،موٹرسائیکلوںاور قریبی دکانوںکو نقصان پہنچا جبکہ دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پرواقع لیڈی ڈفرن ہسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل پر نصب بم کے ذریعے سیکورٹی فورسزکی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں2افراد اکرم اور ایک نامعلوم شخض شہید جبکہ5 سیکورٹی اہلکاروں نائیک سجاد ،لانس نائیک عاصم،سپاہی قمر،اختر،ریاض سمیت17افرادنثاراحمد،محمد وارث،عمرخان ،رازگل ،باران ،محمدہاشم ،عبدالخالق ،زبیع اللہ ،عمرزمان ،عبدالغفار،محمد شعیب،محمد روشن زخمی ہوگئے زخمیوں کوفوری طور پر سول ہسپتال اورسی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیاجہاں ڈاکٹروںاورپیرامیڈیکل سٹاف نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی ۔دھماکے سے متعدد گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں ،دکانوں اورقریبی عمارتوںکو نقصان پہنچااور عمارتوں کی کھڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ایک دکان میں آگ بھڑک اٹھی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس،یف سی اور بم ڈسپوزل کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں اور نعشوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا دھماکے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔پولیس اورایف سی نے مزید تحقیقات شروع کردیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.