اگر سلیکٹیڈ کا سلسلہ چلتا رہا تو ملک آگے نہیں چل سکے گا،رانا ثناء
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ اگر سلیکٹیڈ کا سلسلہ چلتا رہا تو ملک آگے نہیں چل سکے گا، آرمی ایکٹ بل پر سب متفق تھے اس کئے خوش اسلوبی سے قانون پاس ہوگیا،ووٹ کو عزت دو کا ھمارا مطالبہ جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار رانا ثناء اور سابق سپیکر سر دار ایاز صادق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارٹی قیادت فیصلہ یہی تھا کہ آرمی ایکٹ کی ترامیم کی حمایت کرنی ہے ،فیصلے کی تفصیلات کا تو علم نہیں کیونکہ میں جیل میں تھا ۔ انہوںنے کہاکہ جب پارٹی کا فیصلہ ہوگیا تو پھر ہم پارٹی فیصلے کے ساتھ ہیں ،ہماری سینئر لیڈر شپ سے تو معلوم ہوا ہے انہوں نے سب کو اعتماد میں لیا ،ووٹ کو عزت دو سے مراد یہ نہیں ہے ووٹ ہمیں دو ،وہ یہ ہے کہ عوام کے فیصلوں کا احترام کرو ۔ انہوںنے کہاکہ اگر سلیکٹیڈ کا سلسلہ چلتا رہا تو ملک آگے نہیں چل سکے گا۔ انہوںنے کہاکہ اگر ملک کو آگے بڑھانے ہے تو عوام کے فیصلوں اور ووٹ کی عزت کرنا ہوگی ،ہم عوام کے فیصلے کی عزت کے ساتھ کھڑے ہیں اس کیلئے ہم نے جدوجہد کی اور مشکلات اٹھائی ہیں اس کیلئے ہم آگے بھی تیار ہیں ،آج کا مرحلہ آیا یہ سپریم کورٹ کی فیصلے کی وجہ سے آیا ہے ورنہ یہ وہی توسیع جو انیس اگست کو ہوئی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ میں اس وقت جیل میں تھا اور جیل میں اخبار شہہ سرخیوں سے لیکر اشتہارات گمشدگی تک پڑھتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اخیار میں تھا کہ مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی اور فصل الرحمان نے توسیع پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا انہوںنے کہا کہ سب نے کہا کہ توسیع ٹھیک اور ملکی مفاد میں ہے ،اس کے بعد نالائقی حکومت نے جو نوٹیفکیشن صدر نے کرنا تھا وہ وزیراعظم نے جاری کردیا انہوںنے کہاکہ قانون سازی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہوئی ،یہ تو وزیراعظم کو اختیارات دئیے جارہے ہیں وزیراعظم توسیع نہ دیں۔ سر دارایاز صادق نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے اپنی ترامیم واپس لے لیں،سپریم کورٹ کی طرف سے توسیع کو دستاویزی شکل دینے کا کہا تھا،بل پر سب متفق تھے اس کئے خوش اسلوبی سے قانون پاس ہوگیا،ووٹ کو عزت دو کا ھمارا مطالبہ جاری ہے،