آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی مفاد کی اہم قانون سازی ہے ، وزیر اعظم عمران خان

0 31

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی مفاد کی اہم قانون سازی ہے ، اپوزیشن نے معاملے پر مثبت کر دارادا کیا ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے پیپلزپارٹی کی ترامیم کی مخالفت کردی۔ پارلیمانی پارٹی نے کہاکہ آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہونا چاہئے۔ وزیر قانو ن نے کہاکہ وزیراعظم کے اختیار کو پارلیمنٹ سے مشروط کرنا مناسب نہیں۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے سروسز ایکٹس میں ترامیم سے متعلق تینوں بلز کی متفقہ منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر قانون فروغ نسیم کی جانب سے آرمی ائیرفورس اور نیوی ایکٹس میں ترامیم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیر قانون نے کہاکہ اپوزیشن کو ان بلز پر رائے اور ترامیم کے لیے پورا موقع دیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ یہ قومی مفاد کی اہم قانون سازی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان کی جانب سے ایک بار پھر ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ کیا ۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے ایم این ایز کو ترقیاتی فنڈز دینے کی مخالفت کی گئی ۔ ذرائع نے بتایاکہ ارکان نے جواب دیاکہ فواد چوہدری صاحب نے خود کو کینال منظور کروا لی، ہم ووٹرز کو کیا منہ دکھائیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ احساس پروگرام شروع ہونے سے آپ لوگوں کے تحفظات دور ہو جائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر سستی چیزوں کی فراہمی سے غریب آدمی کو فائدہ ملے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.