عراق سے فوج کے انخلاء کا خط اصلی ہے مگرغلطی سے بھیج دیا گیا، امریکا
واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی جانب سے عراق سے فوج نکالنے کا خط سامنے آنے کے بعد امریکی وزیر دفاع نے تردید کر دی، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں جائنٹ چیفس چیئر مین مارک ملی نے کہا کہ خط اصلی ہے مگرغلطی سے بھیج دیا گیا۔عراق میں امریکی ٹاسک فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل ولیم سیلی نے عراقی جوائنٹ کمانڈ آپریشن کے سربراہ کو خط لکھ کر کہا تھا کہ امریکا ، عراق سے نکلنے کو تیار ہے ، امریکی و عراقی حکام نے خط کی تصدیق بھی کی تھی۔ بعد ازاں امریکی وزیر دفاع مارک اسپر نے عراق سے نکلنے کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ عراق سے نکلنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، خط کواس وقت بھیجنے کا ارادہ نہیں تھا، سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک مکینزی نے غلطی کی۔