وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) ،طلب کرلیا، امریکہ، ایران حالیہ کشیدگی کا جائزہ لیا جائے گا

0 31

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو طلب کرلیااجلاس میں امریکہ، ایران حالیہ کشیدگی کا جائزہ لیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو صبح ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا،کابینہ اجلاس میں امریکہ، ایران حالیہ کشیدگی کا جائزہ لیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ وفاقی کابینہ کو علاقائی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے ،کابینہ اجلاس میں ملکی داخلی، سلامتی کی صورتحال کا جائزہ بھی کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020 میں پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی ،وفاقی کابینہ کے اجلاس کا معمول کا 10 نکاتی ایجنڈہ بھی جاری کر دیا گیا ،وفاقی کابینہ اقتصاری رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی،وفاقی کابینہ کو کابینہ اجلاسوں میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی ،وفاقی کابینہ کو مختلف وزارتوں اور ذیلی اداروں کی رپورٹس پر بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ کیبنٹ کمیٹی برائے ڈسپوزل آف لیجیسلیٹو کیسز کے فیصلوں کی توثیق کرے گی،کابینہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے فلیگ آفسیر کی ڈیپوٹیشن پر بطور ڈی جی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی ،وفاقی کابینہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ائر سروس معاہدہ کرنے کی اجازت دے گی،وفاقی کابینہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا بورڈ میں ممبر پروڈکشن کنٹرول کی تقرری کی منظوری دے گی ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ وفاقی محتسب کراچی کے ممبر انچارج کی تقرری کی منظوری دے گی ،وفاقی کابینہ فاٹا ،بلوچستان اور گلگت بلتستان کے 4 فیصد مشترکہ کوٹہ کی تقسیم کی رپورٹ کا جائزہ لے گی ،وفاقی کابینہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری دے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.