احتسا ب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جو ڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی

0 27

اسلام آباد (این این آئی) احتسا ب عدالت نے ایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے جو ڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی ہے جبکہ مفتاح اسماعیل سمیت تین ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر نیب سے تیرہ جنوری تک جواب طلب کرلیا ۔ پیر کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس پرسماعت کی ۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل ، شیخ عمران الحق سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم ملزم شاہد اسلام پیش نہ ہو سکے۔ سماعت کے دور ان بیرسٹر ظفر اللہ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وکیل کے طور پر اپنا وکالت نامہ جمع کرایا۔مفتاح اسماعیل سمیت تین ملزمان نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کیں۔عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواستوں پر تیرہ جنوری کو دلائل طلب کر لیے ہیں جبکہ ایل این جی ریفرنس پر سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر تے ہوئے شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی ہے۔عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر ملزموں کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے اور تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.