ایرانی جنرل کی موت پر اظہار افسوس نہیں کریں گے، برطانیہ
لندن (این این آئی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی موت پر اظہار افسوس نہیں کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بورس جانسن نے ایرانی جنرل کے قتل پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے اقدامات سے ہزاروں اموات ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی ہمارے مفادات کے خلاف اور خطے کو غیرمستحکم کرنے کے ذمے دار تھے۔