عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے پر مایوسی ہوئی،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن(این این آئی) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹیگس نے کہاہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے پر مایوسی ہوئی، عراقی پارلیمنٹ نے ملک سے اتحادی افواج کو نکالنے کی سفارش کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ قرارداد کے اثرات اور اس کی قانونی نوعیت پر مزید وضاحت کا انتظار ہے، عراقی رہنما داعش کی شکست کے لیے عالمی اتحاد کی موجودگی پر نظرثانی کریں۔