بلوچستان کی تمام قوم پرست جماعتیں بلوچستان کے عوام کے وسیع تر مفاد میں ایک ایجنڈے پر متفق ہوں،نواب محمد اسلم رئیسانی

0 36

نوشکی (این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ و ممتاز سیاسی و قبائلی رہنماء چیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ میری دلی خواہش اور تمنا ہیں کہ بلوچستان کی تمام قوم پرست جماعتیں بلوچستان کے عوام کے وسیع تر مفاد میں ایک ایجنڈے پر متفق ہوں، انھوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے جانب سے آئینی ترمیم کے حوالے سے نیشنل پارٹی کے موقف کو سراہتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بادینی ہائوس نوشکی میں اپنے اعزاز میں انجینئر امیر حمزہ بادینی کے جانب سے دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا اگر مجھے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے کی پیشکش ہو تی ہیں تو حالات کی نزاکت کے مطابق فیصلہ کرونگا میں بلوچستان اسمبلی میں واحد آزاد ممبر ہو ں البتہ میری ہمدردیاں بی این پی کے ساتھ ہیں اور میں انکا اتحادی ہوں انھوں نے کہا محمولی اختلافات کے باعث ہم آپس میں بٹے ہوئے ہیں محمولی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہو کر اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائے تو اس کے مثبت نتائج سامنے آسکتے ہیں انہوں نے کہا چین اپنی بزنس اور مفاد کے پیش نظر پاکستان میں دلچسپی لے رہا ہے پڑوسی ممالک سے بھی پاکستان کے تعلقات بہتر نہیں ہیں انہوں نے کہا نواب امان اللہ خان زرکزی کے قتل کے تصفیہ کے لیے جرگہ کو شاں ہیں لیکن اب کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی ہیں لیکن ہم پرامید ہیں ھماری کاوشیں رنگ لائے گی انہوں نے کہا میں اپنے حلقہ کے عوام اور ووٹروں کے مشاورت سیاسی اور مستقبل کے حوالے فیصلوں کو پابند ہوں میں اپنے حلقہ کے عوام اور ووٹروں کا احترام کرتا ہوں انہوں نے کہا رخشان ڈویڑن کے تمام قبائل میرے لیے قابل احترام ہیں ان کی مشاورت اور رہنمائی کی بھی مجھے ضرورت ہیں،ظہرانے میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سردار آصف شیر جمالدینی،سابق رکن قومی اسمبلی انجینئر حاجی میر عثمان بادینی، سردار اسحاق مینگل ،سردار عبداللہ بادینی سمیت بڑی تعداد میں قبائلی و سیاسی عمائدین نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.