ہالینڈ کے تین بڑے شہروں میں مختلف مقامات پر خطوط میں بم موصول

0 32

ایمسٹر ڈیم (این این آئی)ہالینڈ کی پولیس اس وقت ششدر رہ گئی جب بظاہر اتفاقا ملک کے تین بڑے شہروں میں مختلف مقامات پر خطوط میں بم موصول ہوئے۔ پولیس نے اس بارے میں لوگوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ بھارتی ٰ ٹی وی کے مطابق اس سلسلے کا تازہ ترین واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیاحت کے لیے معروف شہر ایمسٹرڈم کے اکورا ہوٹل کے عملے نے پولیس کو ایک مشکوک خط کے بارے میں مطلع کیا۔ عملے کے ارکان نے پولیس کو بتایا کہ انہیں ایک پارسل موصول ہوا ہے، جس کے بارے میں انہیں شبہ ہے اس میں بم ہو سکتا ہے۔ دھماکہ خیز مواد سے نمٹنے والے ماہرین فوری طور پر متعلقہ ہوٹل پہنچے۔ بعد ازاں پولیس نے ایک ٹوئٹر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مشکوک پارسل یا خط کم از کم سات ایسے خطوط میں سے ایک ہے، جس میں دھماکہ خیز مواد ہے۔ پولیس نے ہوٹل خالی نہیں کرایا تاہم دھماکہ خیز مواد سے نمٹنے والے ماہرین جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں،ہالینڈ کے مختلف شہروں میں پچھلے تقریبا تین ہفتوں میں ایسے خطوط برآمد ہونے کے کم از کم سات واقعات پیش آ چکے ہیں۔ یہ خطوط تین شہروں میں مختلف پتوں پر ارسال کیے گئے تھے، جس میں دو ہوٹل، دو سروس اسٹیشنز، ایک اسٹیٹ ایجنسی، ایک کار ڈیلر کمپنی اور قرضے وصول کرنے والی ایک مرکزی ایجنسی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.