جنوبی وزیرستان میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 2 شدید زخمی

0 34

جنوبی وزیرستان (این این آئی)جنوبی وزیرستان میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔اعظم ورسک کے علاقے میں دو فریقین کے درمیان زمینی تنازع شدت اختیار کرگیا۔ دونوں گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ دونوں فریقین کے درمیان کافی عرصہ سے زمینی تنازع چل رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.