اہم خبریںبلوچستان

قلات پولیس کے زیر اہتمام شہریوں کی شکایات سننے کے لیئے عوامی کھلی کچہری لگائی گئی

قلات (این این آئی)قلات پولیس کے زیر اہتمام شہریوں کی شکایات سننے کے لیئے عوامی کھلی کچہری لگائی گئی کھلی کچہری میں قبائلی عمائدین اور شہریوں نے قلات پولیس اور ایس ایس پی دوستین دشتی اور ڈی ایس پی منظور احمد مینگل کی تعریف کے پل باندھے قلات پولیس کے آفیسران اور جوانوں کی انتھک کوششوں سے قلات میں امن و امان قائم ہو گیا ہے قبائلی معتبرین کا کھلی کچہری سے خطاب پولیس عوام کی تعاون کے بغیر کچھ نہیں کرسکتی قلات کے عوام کا پولیس کو بھر پور تعاون حاصل ہے جس کی وجہ سے قلات میں کرائم صفر ہے ایس ایس پی دوستین دشتی کا کھلی کچہری سے خطاب قلات میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں پولیس کے زیر اہتمام انسپکٹر جنرل آف بلوچستان پولیس کوئٹہ کی حکم کے مطابق عوام الناس اور جنرل پلک کے مسائل سننے اورانہیں حل کر نے کے لیئے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں ایس ایس پی قلات دوستین دشتی ڈی ایس پی منظور احمد مینگل ایڈیشنل ایس ایچ او نزیر احمد ٹریفک سارجنٹ عبدالمجید رئیسانی اور دیگر نے شہریوں سے ان کے مسائل اور شکایات سنیں جبکہ کھلی کچہر ی خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران کے صدر میر منیر احمد شاہوانی قبائی و سیاسی رہنماء سردار اسد شاہوانی کامریڈ عبدالسلام اور دیگر نے کہا کہ قلات شہر میں امن و امان کی بہتری پولیس کے آفیسران بلوخصوص ایس ایس پی دستین دشتی کی دن رات کو ششوں کی مرہون منت ہے بطور شہری پولیس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیئے تیار ہیں قلات میں دیگر علاقوں کی نسبت امن و امان مثالی ہے ہم ایس ایس پی سے اپیل کر تے ہیں کہ امن و امان قائم کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور شہر کے داخلی راستوں پر بھی اضافی ناکے قائم کیئے جائے تاکہ کوئی بھی جرائم پیشہ واردات کے بعد پولیس کی گرفت سے بھاگنے نہ پائے بعد ازاں ایس ایس پی دوستین دشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف پولیس کچھ نہیں کرسکتی ہے جب تک پولیس کو عوام کی بھرپور ہمایت اور تعادن حاصل نہیں ہو ں قلات میں پولیس اور عوام کے تعلقات انتہائی دوستانہ ہیں اور ہمیں عوام کا مکمل ہمایت حاصل ہیں انہوں نے کہا کہ میرے گھر اور دفتر کے دروازے دن اور رات عوام کے لیئے کھلے ہیں جو کسی بھی وقت اپنا شکایت مجھے دے سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ٹیم کو سختی سے کہا ہے کہ ہر شخص چور و ڈاکو نہیں ہوتا ہے شہریوں کے ساتھ ہمیشہ مہذب انداز میں پیش آنے چاہیے ان کا عزت و احترام کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ قلات پولیس کم وسائل اور شدید سردی میں بھی اپنا کام بخوبی سر انجام دے رہے ہیں میری کوششوں سے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا ء اللہ لانگو نے قلات پولیس کے لیئے سو نئی اسامیاں اور دس موٹر سائیکلیں منظور کی ہے جس سے پولیس کام میں مزید بہتری آئے گی انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی قلات کی عوام پولیس کی ہمایت جاری رکھے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button