اہم خبریںبین الاقوامی

بغدادمیںامریکی سفارت خانے میں تمام قونصلر سرگرمیاں تاحکم ثانی معطل

بغداد(این این آئی)عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے نے عوام کے لیے تمام قونصلر سرگرمیاں معطل کردیں۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی سفارت خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ ملیشیاؤں کے ایمبیسی کے کمپاؤنڈ پر حملے کے بعد تمام قونصلر سرگرمیاں تاحکم ثانی معطل کی جارہی ہیں۔ مستقبل میں ہونے والی تمام طے شدہ ملاقاتیں منسوخ کی جارہی ہیں۔امریکی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سفارت خانے سے رجوع نہ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button