سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر و سینٹر(ر)امان اللہ کنرانی کی صاحبزادی فاطمہ کنرانی نے سٹوڈنٹ گورنمنٹ ایسوسیشن نیویارک انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کے 2020 کی نئی منتخب کابینہ کے اندر نائب صدر کے عہدے پر انتخاب میں کامیابی کا اعزاز حاصل کرلی

0 38

کوئٹہ( این این آئی)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر و سینٹر(ر)امان اللہ کنرانی کی صاحبزادی فاطمہ کنرانی نے سٹوڈنٹ گورنمنٹ ایسوسیشن نیویارک انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کے 2020 کی نئی منتخب کابینہ کے اندر نائب صدر کے عہدے پر انتخاب میں کامیابی کا اعزاز حاصل کرلی ہے جس کا پہلا اجلاس گذشتہ روز انکے درس گاہ کے اندر منعقد ہوا جس میں ادارے کے طلباء اور اساتذہ نے نئی کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ نئی کابینہ انتظامیہ سے مل کر تعلیمی سہولتوں اور سرگرمیوں کی اضافہ کی کاوشوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ اس میں بہتری کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اس انتخاب کے نتیجے میں کابینہ کو ایک مخصوص سکالرشپ کا بھی حقدار قرار دیا گیا ہے کابینہ کے ممبران اپنے ادارے کے سینٹ کا بھی بر بنائے عہدہ رکن ہونگے سینٹ کا پہلا اجلاس جمعہ کے روز معمول کے مطابق طلب کیاگیا ہے جس میں فاطمہ کنرانی سمیت نئی کابینہ کے ممبران شریک ہونگے وہ ادارے کے اندر طلباء کو میسر تعلیمی امور اور سرگرمیوں کا جائزہ لیکر انتظامیہ کے تعاون سے اس کے اندر درپیش مشکلات کے حل کے لئے تجاویز پیش کرینگے اپنے درس گاہ نیویارک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلباء و طالبات کے درمیان انتخاب میں حصہ لیکر انہوں نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے جس کے زریعے اب وہ اپنے ادارے کی نمائندگی کریں گی انہوں نے بہت محنت کر کے اپنے ادارے کے اندر اساتذہ و طلباء کے اندر منفرد مقام پیدا کیا ہے امریکہ میں یہ انکی صلاحیت و قابلیت ،دیانت کی عزت افزائی اور صلاحیتوں کا اعتراف ہے اس انتخاب میں ادارے کے اندر پاکستان ہی نہیں بلکہ ایشیا کی پہلی طالب علم کو یہ اعزاز ملا ہے اپنے ملک کے طلباء و طالبات کے لئے انکی کامیابی مشعل راہ سمیت ملک کا مقام سمیت تعلیم کے میدان میں نام روشن ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.