کرونا وائرس ،سول ایویشن اتھارٹی نے پاکستان اورچین کے درمیان براہ راست آپریشن معطل کردئیے

0 29

اسلام آباد (این این آئی)سول ایویشن اتھارٹی نے پاکستان اورچین کے درمیان براہ راست آپریشن معطل کردئیے،پاکستان اور چین کے درمیان براہ راست پروازیں 2فروری تک منقطع رہیں گی۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ،سول ایویشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹرنے باقاعدہ طورپراحکامات تمام ایئرپورٹس منیجرزکوجاری کیے ہیں،نئے احکامات مدنظرکسی بھی ایئرپورٹ سے چائناکیلئے براہ راست پروازیں آپریٹ نہیں کی جائیں گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے بھی اس میں شامل ہے۔سول ایوی ایشن کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن عبدالستار کھوکھر نے بھی تصدیق کی کہ ہم 2 فروری تک چین کے لیے پروازیں معطل کر رہے ہیں اور اس کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا تاہم انہوں نے فلائٹ آپریشن بند کرنے کی وجہ سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا۔سینئر جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن عبدالستار کھوکھر نے بتایا کہ پی آئی اے پاکستان اور چین کے درمیان 2 پروازوں کو آپریٹ کررہا تھا تاہم اس فلائٹ آپریشن کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ 3 ماہ کے وقفے کے بعد مئی 2019 میں پی آئی اے نے ٹوکیو اور بیجنگ کے لیے ہفتے میں 2 پروازوں کا آغاز کیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اعلان کیا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کی روشنی میں حکومت نے چین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو واپس نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.