چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا۔
کابینہ سیکرٹریٹ نے رانا قاسم نون کے لیے وفاقی وزیر کے برابر مراعات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
کیبنٹ ڈویژن کا نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول۔
رانا قاسم نون اب وفاقی وزیر کے مساوی پروٹوکول اور سہولیات کے حقدار ہوں گے۔
رانا قاسم نون کی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے آواز قابلِ تحسین ہے۔
رانا محمد قاسم نون کو وفاقی وزیر کا درجہ ملنے سے کشمیر کاز کے لیے پارلیمانی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی،
رانا محمد قاسم نون پارلیمنٹ میں کشمیر کے مسئلے پر موثر آواز بن چکے ہیں،
رانا محمد قاسم نون کا وفاقی حکومت کی جانب سے انہیں وفاقی وزیر کا درجہ دینے کا خیر مقدم۔
مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کیلئے چیئرمین کشمیر کمیٹی کو وفاقی وزیر کے برابر درجہ ہونا ضروری ہے، رانا محمد قاسم نون
مسئلہ کشمیر کو علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھانا اولین ترجیح ہے، رانا محمد قاسم نون




