پاکستانتازہ ترین

پٹھیالی میں پھنسے سیاحوں کو رات گئے بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا

پٹھیالی میں پھنسے سیاحوں کو رات گئے بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ ریسکیو آپریشن رات اڑھائی بجے تک جاری رہا۔ گڑھی دوپٹہ کے علاقے میں کل شام شدید بارش کے باعث آنے والے اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں راستہ بند ہونے سے پھنسے 120 سے زائد افراد جن میں سیاح بھی شامل تھے کو ایک کامیاب اور بروقت ریسکیو آپریشن کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا۔ یہ واقعہ شام 7 بجے کے بعد پیش آیا جب موسلا دھار بارش کے نتیجے میں بڑے بڑے پتھر اور ملبہ منگر نالہ کے اوپر آ گرا، جس کے باعث پٹھیالی روڈ مکمل طور پر بند ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی () نے فوری طور پر ایک مشترکہ ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ اس آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ (C&W) ، مقامی رضاکاروں اور پاکستان آرمی نے بھرپور…

Related Articles

Back to top button