ہندوستان کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں، فواد چوہدری

0 31

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہندوستان کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں۔ ٹوئٹر پراپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک اور ریاستی انتخاب دھلی 18 فروری میں شکست سامنے دیکھتے ہوئے مودی نے پھر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی۔ فواد چوہدری نے کہاکہ کشمیر،شہریت کے قانون اور گرتی ہوئی معیشت نے مودی جی کے اوسان خطا کر دیئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ان بیانات سے مودی الیکشن نہیں جیت سکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.