ایشوریا رائے فلم تال کا حصہ کیسے بنیں؟

0

بھارتی ہدایت سبھاش گھئی نے اپنی بلاک بسٹر فلم تال کے مرکزی کردار کےلیے ابتداء میں ایشوریہ رائے کو مسترد کردیا تھا۔

1999ء کی بلاک بسٹر فلم ’تال‘ کے ہدایت کار کا 1994ء میں مس ورلڈ کا تاج جیتنے والی ایشوریا رائے سے متعلق خیال تھا کہ یہ فیشن اور ماڈلنگ کی دنیا تک محدود ہیں۔

اُن کا یہ بھی خیال تھا کہ کاسمیٹک انڈسٹری سے جڑی یہ اداکارہ ایک سادہ، چھوٹے شہر کی لڑکی کا روپ نہیں دھار سکے گی۔

سبھاش گھئی نے بعد میں ایشوریا رائے کو کوریوگرافر سروج خان کی سفارش اور منی رتنم کی تامل فلم میں عمدہ اداکاری پر کاسٹ کیا۔

سروج خان نے فلم کے گانے رمتا جوگی کی کوریوگرافی کی تھی، انہوں نے مادھوری ڈکشٹ کے بعد ایشوریا رائے کو بہتر ڈانسر کے طور سبھاش گھئی کے ساتھ پیش کیا تھا۔

اداکارہ نے اس فلم کےلیے بغیر میک اپ کام کرنے کی سبھاش گھئی کی سوچ کو قبول کیا، جس کے بعد ہدایت کار نے ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا موازنہ امیتابھ بچن سے کیا۔

فلم تال کی تحریر اور ہدایت کاری کی ذمہ داری سبھاش گھئی نے انجام دی تھی جبکہ انیل کپور اور اکشے کھنہ نے نمایاں کردار نبھائے، فلم کو موسیقی، کہانی اور اداکاری کے باعث زبردست کامیابی ملی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.