یوم ولادت رسولﷺ کے موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، وفاقی دارالحکومت میں 31، جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر فوجی جوانوں کی جانب سے نعرہ تکبیر بھی بلند کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں درود و سلام پیش کرتے ہوئے پوری امتِ مسلمہ کے لیے اس مبارک دن کو سعادت اور شکرگزاری کا موقع قرار دیا ہے۔
اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے محبت سے ننھا شیر قرار دیا اور بتایا کہ اس نے آتے ہی ان کی پوری دنیا بدل دی ہے۔
اداکارہ نے دلچسپ انداز میں بیٹے کے روزمرہ معمول کا ذکر…
خبر رساں ادارے کے مطابق ابتدائی کاروبار میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر 30 سینٹ، یعنی تقریباً 2.6 فیصد کمی ہوئی اور یہ 86.28 ڈالر فی بیرل پر آگئی، اس سے قبل برینٹ کی قیمت 13 اگست کے بعد اپنی کم ترین سطح تک بھی پہنچ گئی تھی۔
ڈولی پارٹن نے اپنے طویل اور شاندار فنی کیریئر کے دوران 10 کروڑ سے زائد ریکارڈ فروخت کیے، 3 ہزار سے زیادہ گانے لکھے اور تقریباً 50 اسٹوڈیو البمز جاری کیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فاسٹ بولر ایمن انور نے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
ایمن انور نے 8 ون ڈے اور 37 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ اب کرکٹ ریفری کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ کے اہم کردار کو سراہا، جبکہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے ان کی بھرپور حمایت کی بھی قدر کی۔