ایرانی، افغانی خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

0 31

تہران (این این آئی)ایرانی اور افغانی خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم عفان ندیم میرپور خاص سے گرفتار ہوگیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے خواتین کو بلیک میل کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر 150 سے زائد جعلی اکائونٹ بنا رکھے تھے۔ملزم سوشل میڈیا پر گروپ کے ذریعے فیملی ٹری اور اس کا موبائل ڈیٹا لے لیتا تھا اور خواتین کو بلیک میل کرتا تھا، ملزم ایسی ٹیکنالوجی بھی استعمال کرتا تھا جس سے چیٹ ایڈٹ ہوجاتی تھی اورسی ایل آئی بھی تبدیل کی جا سکتی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم راولپنڈی کا رہائشی ہے اور اسے میر پور خاص سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم ڈیڑھ سال سے ایک کمرے میں چْھپا ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.