بلوچستانپاکستانتازہ ترین

علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

کوئٹہ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کوہ سلیمان، لسبیلہ، قلات، نصیر آباد اور سبی میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔لسبیلہ، حب، خضدار، رکھنی اور بارکھان کی پہاڑی ندی نالوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتا ہے۔نصیر آباد اور سبی میں پیر سے درجہ حرارت بڑھے گا۔ہفتہ اور اتوار کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ بارکھان، زیارت، ہرنائی، اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔نصیر آباد، کچھی، سوراب، قلات، خضدار، وڈھ، لسبیلہ، حب، موسیٰ خیل، لورالائی، صحبت پور، جعفرآباد، اوستہ محمد اور جھل مگسی میں بھی کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔کوئٹہ، مستونگ، ژوب، شیرانی، نوشکی، ڈیرہ بگٹی، دکی، کوہلو، قلعہ سیف اللہ، پنجگور، پسنی، گوادر، کیچ اور اورماڑہ میں بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیارت میں (27.0 ملی میٹر)، ژوب میں (20.0 ملی میٹر)، لسبیلہ میں (8.7 ملی میٹر) ریکارڈ کیا گیا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 42.5 ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button