
داعش کے دہشت گردوں نے معصوم بچے مصور کاکڑ کو تاوان کی خاطر بے دردی سے شہید کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
اس واقعہ کی صرف مذمت ہی نہیں بلکہ ملوث عناصر کو کیفر کردار پہنچانا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
پچھلے سات ماہ سے ذاتی طور پر میں اور حکومت بلوچستان مصور کی بازیابی کے لیے سنجیدہ کوششیں کرتی رہی، وزیر اعلیٰ بلوچستان
بازیابی کے لئے کی گئی حکومتی کوششوں سے تمام لوگ بالخصوص مصور کے والداور چچا بخوبی واقف ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف پوری ریاستی مشینری حرکت میں آ چکی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
واقعہ میں ملوث کچھ دہشت گرد جہنم ہوچکے کچھ کے گرد گھیرا تنگ ہے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر رد عمل

