رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کہ چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس شام چھ بج کر تیس منٹ پر شروع ہوگا۔اجلاس میں دیگر مرکزی ممبران و علما کہ علاوہ سپارکو اور محکمہ موسمیات کہ حکام بھی شریک ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کہ مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آئندہ (24) گھنٹوں کہ دوران موسم جزوی طور پر آبر آلود رہے گا جسکے باعث کل رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کہ امکانات کم ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کے غروب آفتاب کہ وقت چاند کی عمر تقریباً بارہ گھنٹے اور (45) منٹ ہوگی۔



