ایکسائز سالانہ 1.50ارب روپے سے زائد ریونیو جمع کرکے سرکاری خزانے میں جمع کراتا ہے،زاہد بلوچ

0 28

کوئٹہ(این این آئی)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن یونٹ کا اجلاس منگل کو صدر زاہد بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری عصمت اللہ درانی،سینئر نائب صدر اول بلال مینگل ، سینئرنائب صدر دوئم حاجی امجد علی خان ،نسیم جعفر،اورنگزیب مری ،نسیم کاکڑ،شاہ زمان ،حاجی ناصر، نذیربلوچ،شاہ نواز ، فیاض محمد شہی ،ثناء مشوانی ٗجنگیز ہمایوں اوردیگر نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ ایکسائز کے درینہ مسائل پر غورو خوض کیاگیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زاہد بلوچ نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کے مسائل سے کئی مرتبہ حکام بالا کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کی تاحال اپنی کوئی بلڈنگ نہیں ہے سریاب روڈ پر جوبلڈنگ ہے وہ محکمہ بی اینڈ آر کی ملکیت ہے جو محکمے کے دفتر کیلئے ناکافی ہے اور روڈ کٹنگ میں بھی آرہی ہے اور پشین سٹاپ کی بلڈنگ کاماہانہ 7لاکھ روپے کرایہ دیا جارہا ہے جوافسوس کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز سالانہ 1.50ارب روپے سے زائد ریونیو جمع کرکے سرکاری خزانے میں جمع کراتا ہے لیکن اسکے باوجود محکمے کی اپنی کوئی بلڈنگ نہیں اورملازمین مختلف مسائل کا شکار ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے اپیل کی کہ وہ محکمہ ایکسائز کی اپنی بلڈنگ اورملازمین کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردارادا کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.