’’میڈان ان پاکستان’’کابل سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل سے منظور کرلیا گیا

0 23

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی مصنوعات کو اب پہچان ملے گی اور اس سلسلے میں’’میڈان ان پاکستان’’کابل سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل سے منظور کرلیا گیا ۔چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے اپنے بیان میں کہاکہ جیوگرافیکل انڈکیشن لاء ، سینیٹ قائمہ کمیٹی سیمتفقہ طورپرمنظور ہوا،بل کی منظوری سے پاکستانی مصنوعات کو دنیا میں پہچان ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد پاکستانی مصنوعات پرمیڈان پاکستان کی مہر لگ سکے گی،بل کی منظوری سے ملکی ایکسپورٹ میں اضافہ اور اہمیت بڑھ جائیگی۔سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہاکہ 15سال سے زیرالتواء بل،قائمہ کمیٹی نے منظور کرلیا،اہم بل پر وزرات کامرس اور کمیٹی ممبران نے بہت محنت کی،بل کی منظوری سے وزیراعظم کے وڑن کے مطابق ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.