مریم اورنگزیب کی پارٹی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء اللہ تارڑکو ایف آئی اے طلب کرنے کی شدید مذمت
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء اللہ تارڑکو ایف آئی اے طلب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اوچھی اور مذموم حرکتوں سے نوجوان پڑھے لکھے اور صاف ستھرے کردار کے نوجوانوں کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے،پرویز رشید اور عظمی بخاری کو نوٹس دینا غیرقانونی اور عمران صاحب کے غنڈہ راج کا ثبوت ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک میں عمران صاحب کی غنڈہ گردی کا راج ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عطاء تارڑ نوجوان سیاسی کارکن ہے اور ان کی دونسلیں سیاست میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اوچھی اور مذموم حرکتوں سے نوجوان پڑھے لکھے اور صاف ستھرے کردار کے نوجوانوں کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عطاء اللہ تارڑ کے خلاف کوئی کرپشن،کمیشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال نہ ملا تو غیرقانونی نوٹس جاری کردیا؟۔ انہوںنے کہاکہ عطاء اللہ تارڑ ایک مخلص، نڈر اور بہادر نوجوان سیاسی رہنما ہیں، مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دباو، دھاندلی اور غنڈہ گردی کے اس طرح کے نوٹس کس قانون کے تحت دے رہے ہیں؟۔ انہوںنے کہاکہ بشیر میمن نے یہ نوٹس دینے سے انکار کیا تھا ، اسی لئے واجد ضیاء و ڈی جی ایف آئی بنایا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ پرویز رشید اور عظمی بخاری کو نوٹس دینا غیرقانونی اور عمران صاحب کے غنڈہ راج کا ثبوت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ارشد ملک وڈیو سکینڈل میں جج کو نوٹس دے کر پوچھا جاتا کہ کس کے دباو پر منتخب وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دیا؟۔ انہوںنے کہاکہ تفتیشی ٹیم بناکر تحقیق کی جاتی کہ جج ارشد ملک پر کس نے دباو ڈالا اور قانون اور انصاف کا قتل ہوا ؟۔ انہوںنے کہاکہ واجد ضیاء کو کٹھ پتلی کے طورپر یاد رکھاجائے گا کہ انہوںنے ایک قومی ادارے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا۔ انہوںنے کہاکہ ملک وقوم کو نالائق اور نااہل عمران صاحب کی وجہ سے درپیش سنگین معاشی وقومی مسائل کی وجہ سیاسی انتقامی غنڈہ گردی کا سلسلہ جاری ہے ۔