ایف آئی اے نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا حکام سے آٹھ گھنٹے تک پوچھ گچھ

0

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،ایف آئی اے نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے حکام سے 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پی ڈی اے حکام کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا جہاں ان سے بی آر ٹی پراجیکٹ پر 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ایف آئی اے کے مطابق پی ڈی اے کی جانب سے سابق اور موجودہ افسران حاضر ہوئے اور تحقیقاتی ٹیم نے ان سے عدالتی احکامات کی روشنی میں سوالات کیے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی ڈی اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زبانی جوابات کی دستاویزات اگلے ہفتے تک پیش کی جائیں۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی آئیندہ ہفتے مکمل دستاویز کے ساتھ پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز بی آر ٹی سے متعلق پی ڈی اے کا ریکارڈ قبضے میں لیا گیا تھا۔خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے کی لاگت میں اضافے کی تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.