اہم خبریںپاکستان

پسنی: کوسٹ گارڈز اور پاک آرمی کی مشترکہ کارروائی، منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام

پسنی:   پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاک آرمی نے پسنی میں مشترکہ کارروائی کے دوران منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاکستان آرمی نے پسنی کے مختلف علاقوں میں جوائنٹ ٹیمیں تشکیل دی۔ پہاڑوں میں چھپائی گئی منشیات میں101کلو گرام کرسٹل اور 2700 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کی گئیں۔

منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں 17 ارب روپے سے زائد تھی۔ ڈی جی کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button