
حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن شروع کر دی گئی
عازمین حج کی رجسٹریشن 9 جولائی تک جاری رہے گی
حج رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی- وزارت مذہبی امور
حج 2026 کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔وزارت مذہبی امور
سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کے لیے عازمین حج کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔وزارت مذہبی امور
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔
حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ 15 بینکوں سے کرائی جا سکتی ہے۔
حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج سکیم منتخب کر سکیں گے۔
رواں برس پرائیویٹ سکیم سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہو گی
حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے۔
حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے۔وزارت مذہبی امور
حج رجسٹریشن کے اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا
رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی۔
رجسٹریشن کروانے والے درخواست گذار ہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے۔




