پاکستانتازہ ترین

وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام کا مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم

وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام کا مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم

آئینی بالادستی اور قانون کی درست تشریح کا دن قرار، قانونی ٹیم کو مبارکباد

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و ریاستی و سرحدی علاقے انجینئر امیر مقام نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے متفقہ فیصلے کو آئین و قانون کی فتح قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف آئین کی بالادستی کی علامت ہے بلکہ آئینی تشریح کے حوالے سے ایک تاریخ ساز نظیر بھی بنے گا۔

انجینئر امیر مقام نے قائد نوازشریف ، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سمیت پوری قوم کو مبارکباد دی اور قانونی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی انتھک محنت اور آئینی نکات کی موثر پیروی رنگ لائی۔ فیصلے نے یہ واضح کر دیا ہے کہ عدالتیں صرف آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرتی ہیں، نہ کہ سیاسی یا جمہوری ترجیحات کے تحت۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں صرف ان جماعتوں کا آئینی حق ہیں جنہوں نے الیکشن میں حصہ لیا اور پارلیمنٹ میں نمائندگی حاصل کی۔ اس اصول پر عملداری ہی جمہوریت، شفافیت اور آئینی نظام کا استحکام ہے۔

Related Articles

Back to top button