
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں، متنازعہ شہریت ایکٹ پر جاری شدید ردعمل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہندوستان کی عوام نے مودی سرکار کی انتہا پسند سوچ کو مسترد کردیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مودی حکومت،خطے میں امن و امان کو تہہ و بالا کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ دنیا ، جنگی جنون میں مبتلا بھارت سرکار کی شر انگیزیوں کا نوٹس لے ۔وزیر خارجہ نے پاک فوج کے شہید ہونیوالے دونوں نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مسلح افواج کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مسلح افواج کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے ،ہندوستان کسی بھول میں نہ رہے ،آج پوری قوم ،وطن عزیز کی حفاظت کیلئے ، سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی



