
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ عالمی برادی مودی کی انسانیت دشمن و امن دشمن پالیسیوں اور اقدامات کا نوٹس لے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے ایل او سی پر پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوںنے شہید جوانوں کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن کے لیئے خطرہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عالمی برادی مودی کی انسانیت دشمن و امن دشمن پالیسیوں اور اقدامات کا نوٹس لے۔



