نرگس اور ریما آئیڈیل ہیں ،انہیں دیکھ کر شوبز میں آنے کا شوق پیدا ہوا ‘تابندہ علی
لاہور( این این آئی)فلم اور اسٹیج کی اداکارہ تابندہ علی نے کہا ہے کہ نرگس اور ریما میری آئیڈیل ہیں اور انہیں دیکھ کر شوبز میں آنے کا شوق پیدا ہوا ۔ایک انٹرویو میں تابندہ علی نے کہا کہ میری بچپن سے خواہش تھی کہ میں دونوں اداکارائوں کی طرح پردہ سکرین پر کام کروں اورمقام بنائوں۔تابندہ علی نے بتایاکہ میرا تعلق پاکپتن سے ہے اور میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز مقامی تھیٹر سے کیا لیکن جو کامیابیاں لاہور میں میرے حصے میں آئیں انہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔اداکارہ نے کہا کہ لاہور واقعی زندہ دل لوگوں کا شہر ہے اور جو بھی یہاں آیا وہ یہاں سے اپنے حصے کی کامیابیاں لے کر گیا ہے ۔