روبی انعم لندن میں فلم کی شوٹنگ کیساتھ دعوتیں اڑانے میں مصروف
لاہور( این این آئی)اداکارہ روبی انعم ان دنوں لندن میں پاک بھارت فنکاروں کولے کربنائی جانے والی فلم کی شوٹنگ میںحصہ لینے کے ساتھ دعوتیں اڑانے میں بھی مصروف ہیں۔ اداکارہ روبی انعم پاکستان اور بھارتی فنکاروں پرمشتمل فلم ’’چل میرے پُتپ پارٹ ٹو‘‘ کی شوٹنگ کیلئے لندن میں موجود ہیں۔ بتایاگیاہے کہ لندن میں موجو د اداکارہ کے پرستاروں کی جانب سے ان کے اعزازمیں دعوتوںکا اہتمام بھی کیاجارہا ہے ۔ پاکستانی فنکاروں میں روبی انعم ، افتخارٹھاکر،اکرم اداس اور ناصر چنیوٹی شامل ہیں۔