
شہر قائد کہ بجلی صارفین کیلے بجلی چار روپے (95) پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔کہ الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی نیپرا کو درخواست دائر کی گیی ہے، نیپرا اتھارٹی کہ الیکٹرک کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔
منظوری کی صورت میں صارفین کو چار ارب (94) کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔کہ الیکٹرک نے کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر (2024) کہ ایف سی اے کی مد میں متوقع ہے۔نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کہ بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔




