گیس و تیل کے نئے ذخائر دریافت
مقامی سطح پر قدرتی وسائل کی دریافت کہ حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وزیرستان بلاک خیبر پختونخوا میں گیس و تیل کہ نئے ذخائر دریافت کر لئے گئے۔سپنوام ون کنویں سے یومیہ (12.96) ملین کیوبک فٹ گیس دریافت کر لی گئی جب کہ (20) بیرل خام تیل بھی دریافت ہوا۔سپنوام ون کنویں پر کھودائی کا آغاز (28) مئی (2024) کو کیا تھا، گیس و تیل کی وزیرستان بلاک میں نئی دریافت ماڑی انرجیز کی جانب سے کی گئی۔
ماڑی انرجیز کہ مطابق ماڑی انرجیز وزیرستان بلاک میں آپریٹر کمپنی کہ طور پر کام کر رہی ہے، بطور آپریٹر کمپنی وزیرستان بلاک میں (55) فی صد شیئرز ہولڈر ہے جب کہ جوائنٹ ایڈونچر میں او جی ڈی سی ایل اور (او پی آئی) بھی شامل ہیں۔ماڑی انرجیز کا کہنا ہے کے نئی دریافت ملک کہ ہائیڈرو کاربن وسائل کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی، کمپنی نئے ہائیڈرو کاربن وسائل کی اور تلاش اور دریافت کیلے پر عزم ہے۔کمپنی نے تعاون پر قومی سلامتی اداروں، وفاقی اور صوبائی حکومت کہ تعاون کو سراہا ہے۔