صدر مملکت عارف علوی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھا
لاہور( این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ دیکھا ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ جب قذافی اسٹیڈیم آئے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا ۔ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر میچ دیکھا ۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔ صدر مملکت نے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی پر کرکٹ بورڈ کے حکام کی ستائش کی ۔